Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک سیکنڈ اینول (سپلیمنٹری) کا رزلٹ 20 نومبر 2025 کو جاری کیا جائے گا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 نومبر کو کررہے ہیں، جس کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ مقررہ تاریخ تک نتائج تیار کرلئے جائیں تاکہ سالانہ امتحانات 2026 کی تیاریاں شروع کی جاسکیں، نتائج کی تیاری آخری مراحل میں ہے ۔




















