Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں اہم تعلیمی امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے 10 ستمبر سے شروع ہونے والے میڑک کے دوسرا سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے۔

اب میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا، اب پنجاب کے کئی حصوں میں سیلاب اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر یہ امتحانات تقریباً تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

نئی ڈیٹ شیٹ کچھ دن میں جاری کی جائے گی، پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے حکام نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان میں شریک ہونے کے لئے تیاری کرنے والے سٹوڈنٹس ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر ملنے کا انتظار کر رہے تھے۔

امتحانات کے انعقاد کے بارے میں سیلاب کی وجہ سے بے یقینی کے سبب بورڈز کے حکام ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپس بھیجنے کے کام کو روکے ہوئے تھے۔

امتحانات کی نئی تاریخ کے اعلان سے بے یقینی کی کیفیت ختم ہو گئی اور رولنمبر سلپ کیلئے سٹوڈنٹس کا انتظار بھی ختم ہو گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button