Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 29 ستمبر سے شروع ہونگے

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہونا تھے مگر سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 5 ستمبر کو ملتوی کردئے گئے تھے اب یہ امتحانات 29 ستمبر سوموار سے شروع ہونگے۔
امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر تحریر کردہ ایڈریس پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی جائیں گی، نیز امیدوار اپنی رولنمبر سلپس بذریعہ ادارہ اور لوگن نمبر فیڈ کر کے تعلیمی بورڈ ملتان کی آفیشل ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔




















