Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹر کیلئے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
میٹرک کے امتحانات کا آغاز10 مئی اور نہم کے امتحانات 26 مئی سے شروع ہونگے۔
انٹر پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز18 جون اور پارٹ ون کے امتحانات 4 جولائی سے ہونگے۔
انٹرپارٹ ون/ٹو کے سالانہ امتحان 2022 کے داخلے سنگل فیس کیساتھ 31 مارچ تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
میٹرک سالانہ امتحان کے داخلے 22 مارچ سے بند ہوچکے ہیں۔
امتحانات کیلئے حتمی ڈیٹ شیٹ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز خود سے جاری کریں گے۔



















