Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا پرچہ سوشل میڈیا پر قبل از وقت مشتہر کرنا جرم قرار

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے سوالیہ پرچہ یا اس کے متعلقہ معلومات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو جرم قرار دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحان کے دوران سوالیہ پرچے کی قبل از وقت تشہیر، شیئرنگ یا کسی بھی قسم کی معلومات عام کرنا سنگین جرم ہے قانون کے تحت یہ عمل قابلِ سزا جرم ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جو شخص امتحان میں پیش کیے جانے والے سوال یا سوالیہ پرچے کی قبل از وقت تشہیر کا مرتکب پایا گیا، اسے تین سال تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ امتحانی عمل میں مداخلت یا معاونت کرنے والے افراد بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

حکام نے کہا ہے کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے جدید مانیٹرنگ سسٹم اور سائبر نگرانی کا عمل جاری ہے، جبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس لئے تمام طلبا اور ان کے والدین امتحانی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ امتحانی نظام کی شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button