Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے سالانہ امتحان2022 کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی

پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے ، بورڈز نے حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کرتے ہوئے انتظامات کی تیاری شروع کردی ۔
بتایاگیا ہے کہ انٹربورڈ کمیٹی کی ہدایت کی روشنی میں تمام بورڈز نے میڑک کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ۔
جس کے مطابق میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 مئی سے ہوگا، پہلے روز چار مضامین عربی، سوکس، پارچہ بافی اور بزنس اسٹیڈیز کا پیپر لیا جائے گا، 25 مئی کو آخری پیپر مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق نہم جماعت کے سالانہ پیپر 26 مئی سے شروع ہونگے، جو 10 جون 2022 تک جاری رہیں گے ۔
جبکہ عملی امتحانات 21 جون سے 18 جولائی تک جاری رہیں گے۔


















