Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی مزید ایک سال کے لئے موخر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کو مزید ایک سال کے لئے موخر کردیا گیا، اب حال ہی میں ختم ہوئے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2025ء پر نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق اب نئی گریڈنگ پالیسی سالانہ امتحانات 2026ء سے قابل عمل ہوگی۔
نئی پالیسی کے تحت سال 2025ء سے ایس ایس سی (سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ) اور ایچ ایس سی (ہائیر سیکنڈری اسکول) کے تمام مضامین کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کیے کیے جارہے ہیں۔
اس گریڈنگ اسکیم کا اطلاق نویں اور گیارہویں کلاسز سے ہوگا۔




















