Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے پر غور

ستمبر کے دوسرے ہفتے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے پر غور، نتائج کی تاریخ پر غور کے لئےتعلیمی بورڈز کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے پر اجلاس طلب کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق ۔ تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔
اجلاس میں امتحانات کی مارکنگ کا سٹیٹس چیک کیا جائے گا۔
باہمی مشاورت سے میٹرک کے نتائج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔


















