Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک آرٹس کے طلباء بھی ایف ایس سی اور ڈی اے ای میں داخلہ لے سکیں گے

آئی بی سی سی کی ذیلی کمیٹی نے اہم سفارشات مرتب کر لیں، آئی بی سی سی ل کا اجلاس پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے بورڈز کے چیئرمینز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
جس میں فیصلہ کیاگیا کہ میٹرک آرٹس طلباء کو ایف ایس سی پری میڈیکل میں داخلے کی اجازت مل سکے گی، آرٹس کے طلبہ پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور ڈی اے ای میں داخلہ لے سکیں گے، 2026 سے امتحانی پرچوں میں 50 فیصد معروضی سوالات شامل کرنے کی تجویز دی گئی اور میٹرک ٹیک کے نئے کورسز میں ریوائزڈ گریڈنگ اور ڈویژن سسٹم پر مشاورت کی گئی ۔




















