Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم سی سکولوں کے اساتذہ کے گھروں میں بھوک ناچنے لگی

ملتان کے ایم سی سکولوں کے 5 سو سے زائد ملازمین اساتذہ مالی مشکلات کا شکار ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق ملتان میں گورنمنٹ ایم سی کے تقریباً 500 ریٹائرڈ ملازمین کو عید سے قبل مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ انہیں فروری اور مارچ کی پنشن تاحال ادا نہیں کی جا سکی۔

متاثرہ ملازمین کے مطابق پنشن کی عدم ادائیگی کے باعث وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور عید کی تیاریوں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں ادویات اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے، جبکہ پنشن نہ ملنے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی بزرگ افراد کے لیے علاج معالجہ تک جاری رکھنا دشوار ہو چکا ہے۔ متاثرین نے حکومتِ پنجاب، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور خصوصاً وزیر اعلیٰ مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر بقایا پنشن جاری کی جائے تاکہ وہ عید کے موقع پر اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

ریٹائرڈ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مسائل حل نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button