Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایم سی سی کی تزین و آرئش کا کام جاری

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کا کہنا ہے کہ ملتان شہر کے وسط میں واقع ملتان کرکٹ گراونڈ کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔

سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ملتان کرکٹ گراونڈ کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے جس میں پویلینز کی اپ گریڈیشن گراونڈ کی نئی واٹر اینڈ سیوریج لائن کی تنصب مرسی پمپ اور ٹربائن کی اپ گریڈیشن گراونڈمیں واقع مسجد کی اپ گریڈیشن، گراونڈ کی لیولنگ، نئی سنڑل پچز کی تعمیر، نئی گھاس کی تنصیب اور پولز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ فلڈ لائٹس اور شمسی توانائی سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کو بہترین تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایم سی جی گراونڈ نواں شہر میں تین کور نیٹ تیار کیے جارہے ہیں جس میں ملتان کے چھ کلبز کو پریکٹس کے لیے اجازت دی جائے گی اور ان کور نیٹ کی تعمیر پر اٹھنے والے تمام اخراجات سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب برداشت کرے گا، جس میں اجازت حاصل کرنے والے کلبز ملتان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینگے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل تزین و آرائش کے بعد خطہ کے کرکٹرز کو صحت مندانہ ماحول میں اپنے بہترین کھیل پیش کرنے میں آسانی ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button