محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو یقینی بنانےکے اقدامات شروع

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔
محرم الحرام کے آغاز سے قبل جلوس روٹس،امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اردگرد نکاسی آب،گٹروں پر ڈھکنوں کی سو فیصد موجودگی یقینی بنانے، اور ان کی مرمت سے متعلق تمام شکایات دور کرنے بارے متعلقہ سیوریج ڈویژنوں کے افسران کو احکامات جاری کردیئے ہیں ۔
محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پلان کی تیاری شروع کردی گئی ہے، جبکہ واسا کے تمام سیوریج واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی اپنی حدود میں لائسنس داران اور عزاداروں سے مکمل رابطہ رکھیں، اور ان کی نشاندہی پر جلوس روٹس پر واسا سے متعلق شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جائے
انہوں نے سیوریج نارتھ ڈویژن کو سورج میانی روڈ پر ایم ڈی اے چوک تا رضا آباد چوک تک بیک فلنگ کا کام مکمل کر کے محرم الحرام سے قبل روڈ کو ٹریفک ایبل کرنے کا حکم دیا ہے ، جبکہ تمام سیوریج ڈویژنوں کو محرم روٹس پر سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے سیوریج ڈویژنوں کو اپنی اپنی حدود میں محرم الحرام کے آغاز سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی سمیت دیگر تمام شکایات دور کرکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے ۔
انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز ہیڈ آفس شمس آباد میں مزین عباس چاون کی سربراہی میں لائسنس داران کے وفود سے ملاقات کے دوران جاری کیے۔
ڈائریکٹرانجینئرنگ عبدالسلام،ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج ، رائے ساجد،حافظ محمد وقاص اسٹنٹ ڈائریکٹرز آصف فرانسس،محمد شعیب سمیت لائسنس داران بھی موقع پر موجود تھے۔
اس دوران لائسنس داروں نے اپنے اپنے علاقوں میں واسا سے متعلق مسائل کی نشاندہی بھی کی، جس پر ایم ڈی واسا نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


















