Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اب گٹروں پر لوہے کی جگہ آر پی سی کے ڈھکن، کڑے استعمال کریں گے۔ ایم دی واسا

منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے گٹروں کے ڈھکن، کڑوں کی چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب گٹروں پر لوہے کی جگہ آر پی سی (RPC)کے ڈھکن، کڑے استعمال کیے جائیں گے آر پی سی ( Reinforced plastic Composit cover) کور کے استعمال سے شہریوں کو نہ صرف بڑا ریلیف ملے بلکہ پلاسٹک کے کور، کڑوں کے استعمال سے چوری کی وارداتوں کا سدباب ہوگاایم ڈی واسا شہزاد منیر نے تمام سیوریج ڈویژنوں کو آر پی سی کور، رنگ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں آر پی سی کے کور،رنگ کی لوڈ کیپسٹی 50ٹن سے زائد ہوگی، اور یہ مین ہول کور ہمہ قسم کی بھاری ٹریفک کا لوڈ برداشت کریں گے دریں اثنا ایم ڈی واسا نے مین ہول کورز کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ ہم مین ہولز کورز کے سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں شہری مین ہولز کورز نہ ہونے کی شکایات 1334 پر درج کروائیں، مین ہولز پر کورز کی موجودگی،مرمت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، ان کی مین ہول کور سے متعلق تمام شکایت کا ہنگامی ازالہ یقینی بنایا جائے گا

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button