ایم ڈی کیٹ کی تاریخ تبدیل، اب 10ستمبر کو ہوگا
پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، اب نئے شیڈول کے تحت امتحان دس ستمبر کو ہوگا، پہلے یہ امتحان 27اگست کو ہونا تھا۔
محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے لاہور سمیت گیارہ شہروں کیلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا، اور اس سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
پنجاب حکومت کے مراسلہ کے مطابق شہروں کے سی ای اوز ہیلتھ کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت، جبکہ ایم ڈی کیٹ کے دوران ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس، مددگار عملے اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ٹیسٹ کے دوران فول پروف میڈیکل کور فراہم کیا جائے، ملتان سمیت صوبے کے گیارہ شہروں میں ایم ڈی کیٹ کے دوران سرکاری ہسپتال بھی ہائی الرٹ پر رہیں گے۔
ایم کیٹ کے بہتر انعقاد کیلئے میڈیکل اداروں کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کو ریجنل انچارج نامزد کردیا گیا، جبکہ تمام امتحانی مراکز پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور عملہ صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک موجود رہے گا۔
پنجاب میں ایم ڈی کیٹ دس ستمبر کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہوگا، اور ایم ڈی کیٹ کا امتحان گیارہ شہروں میں قائم 32 مراکز پر لیا جائے گا۔