Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیسٹ: پانچویں دن کے کھیل کا آغاز پاکستان کو اننگ کی شکست سے بچنے کےلئے 115 رنز درکار، پچ پر چھوٹا رولر پھیر دیا گیا

ملتان ٹیسٹ پاکستانی کرکٹ ٹیم تمام شعبوں میں ناکام ہوگئی، باولنگ اور فیلڈنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ناکام
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے میچ کے پانچویں دن دوسری اننگ میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی اور وقفے وقفے سے خزاں رسیدہ پتوں کی مانند وکٹیں گرتی ہیں۔

محض 82 کے مجموعی سکور پر 6 وکٹیں گر چکی تھی، ایسا لگتا تھا کہ میچ کبھی بھی ختم ہوسکتا ہے، لیکن سلمان علی آغا اور عامر جمال نے ٹیم کو سہارہ دیا اور 70 رنز کی شراکت داری قائم کی، سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

آج پانچویں دن کے آغاز میں پچ پر درمیانہ رولر کےذریعے گھاس اور کریکس کو ختم کیا گیا یے تاکہ وکٹ تیز ہوسکے جس سے بیٹنگ میں مدد کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم نے ہیوی رولر کے ذریعے پچ سے گھاس اور کریکس کو ختم کروایا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button