Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

امتحانی مراکز میں امیدواروں کی ڈیجیٹل حاضری بارے اجلاس

امتحانی مراکز میں امیدواران کی ڈیجیٹل حاضری و آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی تیاری/عملدرآمد کیلئے پنجاب بورڈز کے سسٹم اینالسٹ/کمپیوٹر ٹیکنیکل پرسنز ہوا۔

جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کی، اس موقع پر کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان ،حافظ محمد اسماعیل تگہ اور سسٹم اینالسٹ ملتان بورڈ قاضی مجیب الرحمٰن بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ایجوکیشن ریفارمز پر عملدرآمد کے سلسلہ میں امتحانی مراکز میں امیدواران کی ڈیجیٹل حاضری اور آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی تیاری/عملدرآمد کے موضوع زیر بحث لائے گئے۔

چیئرمین نے سسٹم اینالسٹ/ٹیکنیکل پرسنز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت اور دور حاضر میں ناگزیر ہے،لہذا حکومتی ہدایات کی مطابقت میں امتحانی مراکز میں امیدواران کی ڈیجیٹل حاضری اور آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کی بروقت تیاری/تکمیل کو یقینی بنائیں،تاکہ امتحانی نظام کو صاف وشفاف/فول پروف بنایا جاسکے، جملہ سسٹم اینالسٹ/ٹیکنیکل پرسنز نے عنوان بالا پروگرام کی بروقت تیاری/عملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

سسٹم اینالسٹ تعلیمی بورڈ ملتان،قاضی مجیب الرحمٰن نے شرکاء کو دفتر ہذا میں زیر استعمال مانیٹرنگ موبائل ایپ کے فوائد/خصوصیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button