ایگریکلچر سے متعلق مختلف کراپ کی ویلیو چین کے موضوع پر میٹنگ

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پارب کے زیر اہتمام ایگریکلچر سے متعلق مختلف کراپ کی ویلیو چین کے موضوع پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت چیئرمین پارب ڈاکٹر عابد محمود نے کی۔
ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مسائل اور پاکستانی پھلوں سبزیوں اور اس کی صحیح حیثیت کا نا حصول ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے لیے زرعی تحقیقات مارکیٹ کے مطابق عمل میں لانا ضروری ہے۔
ڈاکٹر عابد حسین چیئرمین پارب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ملک کے نامور زرعی ماہرین اور مارکیٹ ایکسپرٹ کے لئے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دیں گے، جس پر عمل کرکے ہم اپنی زرعی فصلوں اور اجناس کو کامیابی سے مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق حل کرسکیں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈٓکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس فورم کی تشکیل سے عالمی اور ملکی سطح پر مارکیٹ کے مسائل کافی احسن طریقے سے حل ہوں گے۔
اس پر چیئرمین پارب کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ یونیورسٹی پارب کے اس اقدام کے ساتھ بھرپور انداز میں ساتھ ہے۔
زرعی جامعہ بھی ویلیو چین اور ویلیو ایڈیشن ڈویلپمنٹ کے لئے مختلف پھلوں اور سبزیوں میں پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے، تاکہ عام کسان کو ہائی اینڈ مارکیٹ کے ساتھ منسلک کر سکے۔
ڈاکٹر مبشر مہدی ڈائریکٹر بزنس انکوبیشن سنٹر نے یونیورسٹی میں ہونے والے ویلیو چین ایکٹیویٹی کے متعلق آگاہ کیا اور تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
اس میٹنگ میں ڈائریکٹر اورک فیصل آباد زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر، ڈاکٹر امان اللہ ملک، ڈاکٹر حماد بدر، محمد اجمل، علی محسن شہید گردیزی، ڈائریکٹر اورک (ORIC)پیر مہر علی شاہ یونیورسٹی اسلام آباد میجر طارق خان اور پروفیسر ڈاکٹڑ ذولفقار علی موجود تھے۔



















