ملتان ریجن کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی بارے اہم اجلاس

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ملتان ریجن کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس ملتان ریجن اور ڈیرہ غازی خان ریجن کے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے امور زیرِ بحث لائے گئے اور تمام جیل سپرنٹنڈنٹس نے ان سہولیات کے حوالہ سے اپنی جیل کی دستیاب اور مطلوبہ ضروریات سے آگاہ کیا ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات محسن رفیق چودھری نے کہا کہ قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کی مطلوبہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔
دریں اثناء ظہیر ورک سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے تبادلہ پر الوداعی اور نئے سپرنٹنڈنٹ جیل نازک شھزاد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں تبدیل ہونے والے ظہیر ورک اور نئے آنے والے نازک شہزاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ، دونوں افسران کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔



















