Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گرین اینڈ گرے منصوبہ کے سلسلے میں اہم اجلاس

سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ہدایت پر ڈی او سیکنڈری ڈسٹرکٹ ملتان شیخ محمد رفیق کے زیر انتظام گرین اینڈ گرے منصوبہ کے حوالے سےڈسٹرکٹ ملتان کے تمام ڈپٹی ڈی اوز زنانہ و مردانہ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔

میٹنگ میں شیخ محمد رفیق نے کہا کہ سکولز میں طالبعلموں کی ذھنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں خصوصا سپورٹس بہت ضروری ہیں ۔

گرین اینڈ گرے منصوبے کے تحت تمام سکولز کے ڈپٹی ڈی اوز کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ اپنے سکولز میں سپورٹس گراؤنڈ کی مرمت و صفائی ستھرائی کا مکمل خیال رکھیں، اور شجرکاری کے حوالے سے تمام سکولز سربراہان پھولدار گملوں کا انتظام اپنے سکولز میں کریں۔

میٹنگ میں تمام ڈپٹی ڈی اوز زنانہ ومردانہ نے اپنے زیر انتظام سکولز کی سپورٹس گراونڈ گرین اینڈ گرے منصوبے کے حوالے سے ڈی او سیکنڈری ڈسٹرکٹ ملتان شیخ محمد رفیق کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button