Paid ad
Breaking NewsNationalUncategorisedتازہ ترین

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس ملتان کی زیر اہتمام محفل میلادالنبی

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہفتہء رحمت العالمین (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) الحمدللہ بھر پور روحانی جذبہ و جوش سے منایا جا رہا ہے ۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس ملتان کی زیر نگرانی اور تحصیل پاپولیشن ویلفئیر آفس ملتان سٹی کے زیر انتظام تحصیل پاپولیشن ویلفئیر کمپلیکس ملتان سٹی میں ایک روح پرور محفل میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم) کا انعقاد کیا گیا ۔

اس محفل ذکر و نعت میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان آفتاب احمد اور ان کے ہمراہ دیگر پاپولیشن ویلفئیر افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

علاوہ ازیں علامہ قاضی محمد عابد ، علامہ امیر اظہر اور کافی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔

اس کے ساتھ ساتھ پاپولیشن ویلفئیر سٹاف اور اہل علاقہ سے کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔

نعت خوانان حضرات نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کئے ۔

بعد ازاں علماء کرام اور دیگر مقررین نے شرکاء محفل کو بتایا کہ میلاد مصطفی منانا ، ذکر و نعت کی محافل سجانا اور ان میں شرکت کرنا بڑی سعادت و خوش بختی کی بات ہے ۔

درود و سلام اور دعا کی روح پرور گھڑیوں کے دوران شرکاء میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے۔

آخر میں تمام شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button