ویمن یونیورسٹی : بڑے مہینے میں بڑی تقریب کا اہتمام
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ماس کمیونیکیشن میں ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں قران خوانی اور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق شعبہ ماس کمیونیکیشن کے زیر اہتمام ہونے والی قران خوانی اور محفل میلاد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے خصوصی شرکت کی، میلاد میں ڈاکٹر عدیلہ سعید اور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی، جبکہ طالبات قران پاک اور محفل میلاد میں گل ہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا ماہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔
اللہ جل شانہ‘ نے قرآن مجید فرقان حمید کو ترتیل سے پڑھنے کا حکم دیا ہے، رسول اللہﷺ کے دورِ اقدس میں قرات قرآن، سماع قرآن اور مدارسۃِ قرآن کی مثالیں ملتی ہیںش یہ سلسلہ ہمارے کلچر کا حصہ بھی ہے۔
محفل قران کریم باعث برکت ہے، پہلے تعلیمی اداروں میں ماہانہ محفل قرات منعقد ہوتی تھی، جس میں شعبہ تجوید کے ہر درجے کے استاد اور ان کے دو دو شاگرد تلاوت کرتے اور محفل کے آخر میں سینئر ٹیچرز ان کی اصلاح کرتے، اس کا سب بڑا مقصد قرآن پاک کا لوگوں تک پہنچانا اور قرات کے ذریعہ سے قرآن کی عملی تبلیغ کرنا ہوتا تھا۔
خوشی ہے کہ شعبہ ماس کمیونیکیشن نے اس روایت کو پھر سے زندہ کردیا، قرآن سننا، ایک واجب کام، پروردگار عالم پر ایمان کا لازمہ اور رحمت الٰہی کے نزول کی راہ ہموار کرنے والا ہے، جو آیات الٰہی پر غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے طالبات کو قرآن پاک پڑھنے اور اسے سمجھنے کی تلقین کی اور ماہ رمضان المبارک کے باقاعدہ قواعد وضبط سے طالبات کو آگائی فراہم کی۔
رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ہماری طالبات ہمیشہ جس محبت و شوق سے نعت خوانی کرتی ہیں، یقیناً یہ ان کے دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کی ترجمانی ہے، حضور اکرم ﷺ کی محبت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ آپ کی سیرت مبارکہ کی اتباع کی جائے۔
انہوں نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بطور طالب علم آپ حضور اکرم ﷺ کی سیرت و کردار اور اخلاق حسنہ کو اپنائیں، نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔
قاریہ مسں آمنہ نے طالبات سے کہا کہ وہ سیرت طیبہؐ اور قرآن پاک کو با ترجمہ پڑھیں تاکہ اسوۂ رسولؐ کے مطابق زندگی بسر ہوسکے۔
اس موقع پر ڈاکٹر دیبا شہوار, لیکچرار سعدیہ طالب اور آمنہ بھی موجود تھیں ۔