Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : زینب ہال میں عید میلادالنبی(صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تقریب کا اہتمام

زکریا یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل زینب ہال میں عید میلادالنبی(صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، یہ تقریب ہاسٹل وارڈن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول اور ہاسٹل سپرنٹینڈنٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ کے زیر انتظام منعقد کی گئی ۔

ہوسٹل کی طالبات نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی۔
ہاسٹل وارڈن ڈاکٹر عذرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ ﷺ کی سیرت تمام انسانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے دنیا و آخرت کی کامیابی اسلام کے اصولوں کو اپنا کر حاصل کی جاسکتی ہے ، رسول پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) کی محبت کا اظہار صرف نعت پڑھ کر ہی مکمل نہیں ھو جاتا بلکہ سیرتِ طیبہ (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم )کو اپنا کر حاصل ھوتا ہے۔

انہوں نے ہاسٹل کی سہولیات کو بہتر بنانے اور ہاسٹل کو جدید سہولیات سے مزین کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سپرٹینڈنٹ ہاسٹل ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے اسلام کو بطور پاکیزہ مذہب پیش کیا اور پاکیزگی پر زور دیا اور کہا کہا اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہے، تمام طالبات سے گزارش ہے کہ ہاسٹل میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اسے اپنا گھر سمجھیں ، تقریب میں ہاسٹل کی طالبات نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button