Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیوسٹی درود وسلام سے گونج اٹھی

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں تین روزہ سیرت رسول ﷺ کانفرنس کا آغاز ہوگیا، جس کا مقصد پیغمبر اسلام کی سیرت کی روشنی میں معاشرتی اصلاح اور اسلامی تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

کانفرنس کے پہلے دن کا موضوع "اصلاح معاشرہ کا نبوی منہج: سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا خصوصی مطالعہ” تھا۔ اس موقع پر معروف محقق اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالباسط (ورچول یونیورسٹی اسلام آباد) نے کلیدی خطاب کیا۔

کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان، سیاسی رہنما عبدالغفار ڈوگر مخدوم محمد شہباز شاہ، ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ڈاکٹر نوید احمد، اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ "ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے دل میں نور محمدی ہے۔ میرا ایمان ہے کہ ہم حضور ﷺ کی محبت کی بدولت جنت میں جائیں گے۔””علم والے ہی اللہ اور رسول کے پسندیدہ لوگ ہیں، اور ہمیں چاہیے کہ ہر لمحہ نبی ﷺ کا ذکر اپنی زبان پر رکھیں یہ جشن صرف مخصوص دنوں میں منانے کی بجائے، ہر وقت منانا چاہیے، تاکہ امت مسلمہ کی رہنمائی کی جا سکے ۔

میل
مہمان خصوصی عبدالغفار ڈوگر نے کہا: "ہمیں آقا کے دیے ہوئے طریقوں کو اپنانا ہوگا۔ آپ ﷺ نے رشتوں کا احترام سکھایا، جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔

ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے سیرت نبوی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "سرزمین عرب میں جس وحشت کی فضا تھی، نبی کریم ﷺ نے اس اندھیرے میں اجالا بن کر دنیا کو روشنی عطا کی۔

ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی میں شامل کریں، کیونکہ قرآن اور اسلام مکمل دین ہیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ہم نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو معاشرے میں موجود تمام برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

بعدا زں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے تلاوت نعت اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء میں حانعامات تقسیم کیے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button