پروفیسر خالد سعید کی یاد میں تعزیتی سیمینار

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر خالد سعید کی یاد میں تعزیتی سیمینار کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے کی۔
تمام مقررین نے اپنے خطاب میں پروفیسر خالد سعید کو ہمہ جہت شخصیت تسلیم کرتے ہوئے ان کی علمی و ادبی, تعلیمی , تدریسی, تخلیقی اورسماجی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
وائس چانسلر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر خالد سعید جیسی علم, ادب اور انسان پرست شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔وہ بلاشبہ استاد الاساتذہ, عظیم مصنف اور بحیثیت محسن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
مسز ارشاد خالد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب میں ڈاکٹر انوار احمد, ڈاکٹر حمید رضا صدیقی. ڈاکٹر محمد امین۔ پروفیسر مقبول گیلانی.پروفیسر محمد علی خان. ڈاکٹر فرخند شکیل۔ پروفیسر عرفان احمد خان پروفیسر ڈاکٹر ارم اعوان۔ سارہ محمود۔ شوکت اشفاق اور علی نقوی۔ پروفیسر مقصود عالم رضوی۔ پروفیسر عامر حفیظ ملک۔ پروفیسر ابرار محی الدین۔ پروفیسر مائدہ غفار اور حیدر گردیزی نے شرکت کی ۔




















