Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

“صحت مند دل، صحت مند دماغ: حاضر سرس اساتذہ کے لیے طرز زندگی کی عادات” کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان کے سینٹر آف پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام “صحت مند دل، صحت مند دماغ: حاضر سرس اساتذہ کے لیے طرز زندگی کی عادات” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیمینار کا مقصد مستقبل کے اساتذہ کو جسمانی اور ذہنی صحت کے بارے میں شعور فراہم کرنا تھا تاکہ وہ نہ صرف خود کے لیے صحت مند طرزِ زندگی اپنا سکیں بلکہ اپنے آنے والے طلبہ کے لیے ایک مثبت مثال بھی بنیں۔

سیمینار کی مہمان خاص ڈاکٹر مناہل محمود، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ شہباز شریف ہسپتال، نے دل کی صحت اور ذہنی سکون کے باہمی تعلق پر تفصیل بتاتے ہوئے کہ دل کے امراض تیزی سے نوجوانوں میں بھی پھیل رہے ہیں، جس کی بنیادی وجہ غیر صحت مند خوراک، جسمانی سرگرمی کی کمی، ذہنی دباؤ اور خراب نیند ہے ایک استاد نہ صرف علم دیتا ہے، بلکہ طرزِ زندگی بھی منتقل کرتا ہے، اس لیے پری سروس ٹیچرز کے لیے صحت مند رہنا دوہری اہمیت رکھتا ہے۔

مناسب مقدار میں غذائیت پر مشتمل خوراک جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے اور دل کو صحت مند رکھتی ہے، روزانہ کم از کم 30 منٹ کی واک یا ایکسرسائز دل کی مضبوطی اور ذہنی فرحت کے لیے ضروری ہے، ڈیپ بریفنگ، مراقبہ اور وقت کا مناسب استعمال ذہنی سکون برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ناکافی نیند ہارمونل بے ترتیبی اور دل کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے، دل کی بیماریوں کی ابتدائی علاماتجیسے سینے میں بھاری پن، سانس پھولنا، بے چینی، یا غیر معمولی تھکن پر بھی روشنی ڈالی۔

رجسٹرار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ اختر نے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام نہ صرف آگاہی بڑھاتے ہیں بلکہ صحت مند طرزِ زندگی کی جانب عملی قدم بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، مستقبل میں بھی طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رہیں گی، یہ سیمینار طالبات اور اساتذہ دونوں کے لیے صحت مند، متوازن اور فعال زندگی اپنانے کی عملی ترغیب ثابت ہوگا اور انہیں بہتر استاد اور بہتر انسان بننے کی سمت رہنمائی فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سی پی ڈی ڈاکٹر فریحہ سہیل ، مسز مریم محمود اور مسز رابیہ محی الدین بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button