Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو نے کاشتکاروں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ریجن بھر کے کاشتکاروں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے ۔
30ستمبر 2021ء تک اپنے ذمہ واجب الادا رقوم یکمشت اداکرنے والے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کا اب تک بجلی بلوں پر عائد کردہ لیٹ پے منٹ سرچارج(LPS) معاف کیاجائیگا ۔
میپکو ریجن کے زیر انتظام 9 آپریشن سرکلوں ملتان، ڈی جی خان، وہاڑی، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور خانیوال کے ایسے نادہندہ ٹیوب ویل صارفین جوب30ستمبر 2021ء تک اپنے بقایاجات /واجبات یکمشت اداکریں گے، ان کے بلوں پر عائد ایل پی ایس معاف کیاجائیگا ۔
بلوں کی ادائیگی کرنے والے زرعی صارفین سرچارج معاف کروانے کے لئے اپنے متعلقہ ڈویژنل آفس سے دفتری اوقات میں رابطہ کرسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کو یہ رعایت 30ستمبر 2021ء تک اداکئے گئے بلوں پر دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button