میپکو: 12 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سالانہ پروکیورمنٹ پلان کی منظوری

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 12ارب 50کروڑروپے سے زائد مالیت کے سالانہ پروکیورمنٹ پلان کی منظوری دی جس سے ڈسٹری بیوشن میٹریل خریدا گیا ، جبکہ دیگر میٹریل کی خریداری کی جارہی ہے۔
6لاکھ نئے انرجی میٹرز خریدے گئے ہیں جن میں سے 80ہزارگھریلو میٹرز نصب کئے جاچکے ہیں اور 30نومبر تک تمام کمرشل میٹرز نصب کردئیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 31دسمبر 2021ء تک ادائیگیاں کرنے والوں کے میٹرز ڈیڑھ ماہ کے اندر نصب کردئیے جائیں گے۔
اسی طرح مختلف کیٹگریز کے 4ہزار ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز خریدے گئے ہیں جن میں سے بیشتر ٹیوب ویل کنکشنز کو ٹرانسفارمرزاسی ماہ فراہم کردئیے جائیں گے جبکہ 31دسمبر 2021ء تک ادائیگی کرنے والے تمام ٹیوب ویلوں کو تین ماہ کے اندرنئے کنکشنز فراہم کردئیے جائیں گے۔
انڈسٹری کے تمام کنکشنز دو ماہ کے اندرانرجائز کردئیے جائیں گے اسکے علاوہ میپکو سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 17ہائی ٹینشن فیڈرز کے منصوبے 40 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کرکے بجلی کی بہتر وولٹیج کے ساتھ فراہمی ممکن بنائی ہے۔
صارفین کے لئے 178لوٹینشن سکیموں کے منصوبے 14کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کرکے وولٹیج کی کمی کو دور کیا گیاہے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔



















