Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو حکام کی معذرت

معزز صارفین ملک بھر کی طرح میپکو ریجن میں بھی گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے ، جس کی وجہ سے اک طرف تو بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ سامنے آرہا ہے، دوسری جانب ڈسٹریبیوشن سسٹم کو بے پناہ دباؤ کا سامنا بھی ہے ،جس کی وجہ سے انتہائی قیمتی تنصیبات کو بچانے کے لئے اچانک بجلی بند کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

بجلی کی طلب و رسد میں اتار چڑھاؤ بھی بجلی کی شیڈول سے ہٹ کر بندش کا سبب ہے۔ میپکو بطور بجلی کی تقسیم کار کمپنی اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

حکومت اور وزارت توانائی حالات میں بہتری لانے کی ہر ممکن کاشیں کر رہی ہیں، اور جلد ہی صورتحال میں بہتری آجائے گی۔

اس تناظر میں میپکو اپنے صارفین کو درپیش تکلیف سے آگاہ ہے اور ان سے معذرت چاہتے ہوئے تعاون کی اپیل کرتی ہے۔جہاں تک انفرادی شکایات کا تعلق ہے میپکو کم سے کم وقت میں ان کا ازالہ یقینی بنا رہی ہے اور میپکو کا آپریشن ڈویژن پوری تندہی سے دن رات شکایات کا ازالہ کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button