Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کےلئے بجلی کی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والی پاکستان /ویسٹ انڈیز ون ڈے کرکٹ سیریز کے لئے بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے 8تا12جون 2022ء تک ملتان میں ہونے والی کرکٹ سیریز کے لئے افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔

پاک ویسٹ انڈیز میچز کے دوران ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بلاتعطل فراہم کی جائے گی ،اور ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لئے بھی سٹاف کو الر ٹ کردیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو ملتان سرکل ارشد منیر ڈاہا اور ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن ملک جاوید اقبال وینس کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے، جو 13جون 2022ء تک تینوں میچز اور پریکٹس سیشنز کے دوران کرکٹ سٹیڈیم میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے ۔

ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژ ن محمد علی طاہر اپنی ٹیم کے ہمراہ ایونٹ میں بجلی فراہمی یقینی بنائیں گے، جبکہ 132 کےو ی وہاڑی روڈ گرڈ اسٹیشن ملتان میں سٹاف خدمات سرانجام دیگا۔

ایڈیشنل چیف انجینئر نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں بھی بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ اور شکایات کے اندراج اور ازالے کے لئے تین اہلکاروں کو تعینات کیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button