Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو حکام کاصارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش

میپکو حکام نے ایک بار پھر صارفین کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے،جس کی راہ میں میڑریڈرز روکاٹ بن گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے تمام ریڈرز کو 37 دن کی ریڈنگ کرنے کی ہدایت کی، مگر نیپرا کی کارروائی کے خوف سے میٹر ریڈرز نے حکام ماننے سے انکار کردیا،جس پران کے خلاف کیس تیار کرنے شروع کردئے گئے ہیں ۔
اس سلسلے میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین میپکو کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ، ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ کے ہمراہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ میپکو اتھارٹی ملازمین اور صارفین دونوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔
گزشتہ دنوں میٹر ریڈر ملازمین کو 37 دنوں پر ریڈنگ کرنے کا کہا گیا،یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ میٹر ریڈرز بلنگ پروگرام نہیں بناتے،نا ہی میٹر ریڈرز کو ریڈنگ دیر سے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،یہ پروگرام اتھارٹی کی جانب سے افسران دیتے ہیں۔
نیپرا نے اس حوالے سے میپکو اتھارٹی کی سخت سرزنش بھی کی،اور میپکو اتھارٹی سے جواب طلب کیا گیا، بجائے اس کے کہ میپکو اتھارٹی جواب دیتی انہوں نے الٹا میٹر ریڈرز کے خلاف انکوائریز بنا دیں،انکو شوکاز دے دیئے گئے۔
خدشہ ہے کہ اس حوالے سے ملازمین کو سزائیں دی جائیں گی،جو کہ کسی بھی پیرائے میں انصاف پر مبنی نہ ہو گا۔
نیپرا اتھارٹی نے میپکو چیف ایگزیکٹو سے جواب طلب کیا،لیکن میپکو اتھارٹی جواب دینے کے بجائے الٹا چھوٹے ملازمین کو ہراساں کر رہی ہے،ملازمین ہمیشہ افسران کی جانب سے دیئے ہوئے پروگرام پر عمل کرتے ہیں۔
ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے کہا کہ میپکو ہائیڈرو یونین نیپرا چیئرمین سے درخواست کرتی ہے کہ ایک اعلی سطح کی غیرجانبدار کمیٹی قائم کر کے میپکو کے چیف ایگزیکٹو سے تحقیقات کی جائیں، کیونکہ بلنگ دیر سے کروا کر اپنی ریکوری بہتر کرنے کے لئے میپکو کے صارفین کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،تاکہ کمپنی کے لائن لاسز اور ریکوری کو بہتر دکھایا جا سکے، صارفین سے بل کی مد میں اتنے پیسے نہیں بنتے،جتنے ان سے لیے گئے ہیں۔
ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ نے کہا کہ ہائیڈرو یونین میٹر ریڈرز ملازمین کی بھرپور نمائندگی کرتی ہے۔اور یہ بتانا چاہتی ہے کہ یونین ملازمین کو انصاف دلوانے کے لیے کسی بھی کورٹ آف لاء میں جانے کا حق محفوظ رکھتی ھے،ہائیڈرو یونین وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سے اپیل کرتی ہے کہ میپکو کے محنتی،جفاکش میٹرریڈرز اور غریب صارفین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں۔اور نیپرا چیئرمین کو اعلی سطحی کمیٹی بنا کر تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button