دھند نے جنوبی پنجاب میں بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم کردیا، گرڈ سٹیش بند ہوگئے، شہر تاریکی میں ڈوب گئے

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شدیددھند کے باعث میپکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا ۔
رحیم یار خان، بہاولپور،اور بہاولنگر کے 30گرڈسٹیشنوں نے کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے پورے شہر تاریکی میں ڈوب گئے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملتان اور گرد نواح میں بھی بجلی ٹرپنگ جاری رہی جس کی وجہ گھریلو اشیا جلنے کے شکایات سامنے آئی ہیں۔
اس سلسلے میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ترجمان نے کہا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شدیددھند کے باعث بند ہونے والے گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ۔
شدید دھند کے باعث رحیم یار خان، بہاولپوراوربہاولنگر سرکلوں کے 30 گرڈاسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی تھی۔
موسمی صورتحال بہترہونے پر متاثرہونے والے گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی بحال کردی گئی ۔
میپکو انتظامیہ کی ہدایت پر بجلی کی فراہمی کا تسلسل رواں رکھنے اورمانیٹرنگ کرنے کے لئے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میپکو ہیڈ کوارٹر میں سٹاف /افسران تین شفٹوں میں خدمات سرانجام د ے رہے ہیں ۔
میپکو ریجن کے کسی بھی علاقہ میں بجلی فراہمی میں تعطل آنے کی صورت میں آپریشن /جی ایس او سٹاف کو مطلع کیاجارہاہے تاکہ فنی خرابی ، قدرتی آفات اور دیگر وجوہات کی بناء پر متاثرہونے والی بجلی فراہمی کم سے کم وقت میں بحال ہوسکے ۔



















