میپکو ملازمین کا احتجاج
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی قائدین کی ہدایات کے مطابق پورے پاکستان کی طرح میپکو ریجن کہ تمام سرکل دفاتر میں ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے مطالبات کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔
ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن سٹاف کی گزشتہ آٹھ سالوں سے کوئی بھرتی نہیں ہوئی ہے،اسی وجہ سے دہرا کام، ذہنی دباؤ کے ساتھ کرنے سے الم ناک حادثات پیش اتے ہیں۔
حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر نئی بھرتی کی جائے۔
ریجنل سیکرٹری چوہدری محمود امجد نے کہا قومی مفاد میں بجلی کی چوری کو روکنے کے لیے مہم کو کامیابی سے لیبر کی محنت کے ہمراہ ہم کنار کیا جا رہا ہے۔
ہم وزارت توانائی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ براہ کرم ملازمین کے معاشی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی جان پر کھیل کر فرائض سر انجام دینے والے ملازمین کو ٹرانسفر کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ,ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے کہا حالیہ چند دنوں میں 16 ارب روپے سے زیادہ رقم بجلی چوروں سے وصول کی گئی ہے۔
انشاءاللہ اگے بھی ایسی وصولیوں کو کامیابی سے جاری رکھا جائے گا۔ریجنل وائس چیئرمین چوھدری خالد، زونل چیئرمین سرکل ملتان راشد یامین نے کہا آئے روز فیٹل حادثات کا ہونے کی ایک وجہ جدید اور معیاری ٹی اینڈ پی کا نا ہونا ہے، جس کی وجہ سے ہمارے تجربہ کار ملازمین فیٹل حادثات میں شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔ معیاری اور جدید ٹی این پی فراہم کی جائے۔
زونل وائس چیئرمین چوہدری الیاس جٹ اور زونل سیکرٹری ملک تنویر نے کہا بجلی قوم کی بنیادی ضرورت ہے، ہماری لیبر مسلسل محنت کے ساتھ اس کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔بے روزگاری اور بے کاری کی وجہ سے غربت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
راؤ عامر جمیل اور عاطف خان نے کہا عوام کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لیے نجی پاور ہاؤسز کے مالکان سے بات چیت کر کے واپڈا کی طرح بجلی کے کم ریٹ مقرر کروائیں۔
مظاہرے کے دوران سید عاطف زیدی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے فلسطین کی عوام کی جدوجہد میں کامیابی کے لیے دعا کروائی گئی، ملک میں غربت جہالت کمر توڑ مہنگائی اور بےروزگاری دور کرنے پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرہ سے انصر عباس،رانا مظہر،چوہدری نعیم، رانا طیب،ارشاد سنگھیڑا،مجاہد اعوان،راؤ اسلم، رانا خضر،انور بھٹی، سعید سیال،چوھدری راشد،الطاف مہار، اسرار انصاری،راؤ قمر،رانا زاہد،محمد اقبال، چوھدری اظہر، رانا عمران،جام قیوم،ساجد بھٹہ،مسعود علوی،عثمان راں، چوھدری شفاقت،اکرم غوری،عزیز الرحمن،مظہر عباس،فرحان ملغانی،عشرت علوی،مختیار انصاری،عاشق ڈوگر،شمعون گجر،خالد نعیم،جام آصف، مجاہد اقبال،اصف بلوچ،محمد شہزاد علی،آصف رشید، ریاض بھٹی، شوکت علی،رانا برہان،فاروق بخاری، ملک امیر،فرحان قادر،شیخ عمر،ارشد کھیڑا،فہیم خان،بشیر احمد،امجد ڈوگر،رانا شاہد،معین عاطف،انوار گجر،عقیل آرائیں، شاہد رضا ملک،محمد سہیل،مقصود انصاری، عمران کاظمی،جاوید اشرف،مجاہد حسین،راؤ عمران، محمد رمضان،عادل ملک،صفدر عباس،اسد راں،محمد عرفان،حسنین عباس،محمد حسن،محمد جاوید،وقار سہوترہ کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔