Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں سمارٹ میٹر لگانے کا کام شروع ، درخواستیں طلب کرلی گئیں

ملتان میں یو ایس ایڈ کی مدد سے ماڈل ڈویژن بنانے کا کام جاری ہے، جس میں چار سب ڈویژن شامل ہوں گے۔

ان سب ڈویژنوں میں سمارٹ میٹر لگانے کےلئے یو ایس ایڈ نے تشہری مہم بھی شروع کردی ہے، جبکہ حیرت انگیز طور پر میپکو حکام اس مہم جوئی سے بلکل لا علم ہیں۔

یو ایس ایڈ کی طرف جاری ہونے والے اشتہار کے مطابق اہل ملتان سمارٹ میٹر لگا سکتے ہیں، جس کے لئے میپکو سمارٹ ایپ ڈاون لوڈ کی جائے گی، جس کے بعد سمارٹ میٹر اپلائی کیا جائے گا، اس میٹر سے بجلی کا ٹارگٹ سیٹ کرنے کی سہولت ملے گی ، روزانہ کی بنیاد پر سمارٹ مانیٹرنگ ہوسکے گی، بجلی کے استعمال کی براہ راست آگاہی ملے گی آٹومیٹک میٹر ریڈنگ سے درست بل مل سکے گا ۔

میپکو حکام کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ بارے جلد ہی صارفین کو آگاہ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button