صارفین کی سنی گئی،39ہزارنئے سنگل فیز میٹرزاور3لاکھ90ہزار میٹر پی وی سی جاری

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے مارچ 2021ء کے اختتام تک ڈیمانڈ نوٹسز اداکرنے والے جنرل سروس کنکشنوں کے حامل صارفین کو نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 39ہزارنئے سنگل فیز میٹرزاور3لاکھ90ہزار میٹر پی وی سی جاری کردی ہے اور میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طورپر ریجنل سٹورز سے میٹرز حاصل کرکے نئے کنکشنوں کی تنصیب کا عمل شروع کیاجائے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میٹریل مینجمنٹ میپکو میاں جاوید اقبال کے مطابق4سے6ماہ اور اس سے زائد عرصہ سے ڈیمانڈ نوٹسز اداکرنے والے گھریلو صارفین کو 36ہزار180سنگل فیز میٹرز اور ایک ماہ میں ادائیگی کرنے والے کمرشل صارفین کو نئے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 2ہزار820سنگل فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔
ملتان سرکل کو6190گھریلو و کمرشل میٹرز اور61900میٹر پی وی سی، ڈی جی خان سرکل کو3694سنگل فیز میٹرز اور 36940میٹر پی وی سی، وہاڑی سرکل کو3783 میٹرز اور 37830میٹر پی وی سی، بہاولپور سرکل کو4916سنگل فیز میٹرز اور 49160میٹر پی وی سی، ساہیوال سرکل کو3275سنگل فیز میٹرز اور 32750میٹرپی وی سی، رحیم یار خان سرکل کو 5445سنگل فیز میٹرز اور 54450میٹرپی وی سی، مظفرگڑھ سرکل کو5990سنگل فیز میٹرز اور 59900میٹر پی وی سی،بہاولنگر سرکل کو 1131سنگل فیز میٹرز اور 11310 میٹر پی وی سی جبکہ خانیوال سرکل کو 4576سنگل فیز میٹرز اور 45760میٹرپی وی سی جاری کی گئی ہے۔


















