Breaking NewsNationalتازہ ترین
شاہین اکرم کا بڑا اعزاز

ریجنل کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹر میپکو ملتان کی انچارج شاہین اکرم نے واپڈا سٹاف کالج اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایس ڈی او سے ایکسین (17 سے 18 گریڈ) پروموشن ٹریننگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے میپکو کا نام روشن کر دیا۔
این جی سی (NGC) کے اسپیشل ٹریننگ گروپ میں وہ واحد ڈسٹری بیوشن ایس ڈی او ہیں جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کی اور میپکو کے لیے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل شاہین اکرم نے پروموشن امتحان میں ملک بھر میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔
ان کی اس شاندار کامیابی پر میپکو انتظامیہ، افسران اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ادارے کا نام روشن کرتی رہیں گی۔



















