میپکو کے چھ افسروں کو سزائیں سنادی گئیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 6 افسران کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او کنسٹرکشن فرسٹ سب ڈویژن ملتان محمد سلیم شاد کے خلاف الزاما ت ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دو درجہ تنزلی کردی ہے ۔
ایس ڈی او میکلوڈگنج سب ڈویژن محمد مہیب کی بطور ایس ڈی او چک مدرسہ سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں ۔
قائمقام ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ہارون آباد محمد اختر کے خلاف بطور قائمقام ایس ڈی او مسلم کالونی سب ڈویژن ہارون آبادتعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں ، ایس ڈی او یزمان سب ڈویژن بہاولپور محمد وجاہت حسین کے خلاف بطور ایس ڈی او سنگم سب ڈویژن ڈی جی خان تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں اور قائمقام ایس ڈی اوداجل سب ڈویژن ڈی جی خان ظفر اقبال کی ایک ، ایک سال کے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔
جبکہ لائن سپریٹنڈنٹ ۔Iتونسہ ڈویژن عبدالغفور کی بطور قائمقام ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ترقی روک دی ہے۔


















