Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

روزوں میں میپکو افسروں کےلئے کورونا ڈھال بن گیا۔

میپکو کے درجنوں افسران اور ملازمین نے رمضان المبارک میں پڑنے والے اضافی ذمہ داریوں کے بوجھ سے جان چھڑوانے کے لئے خود کو کورونا وائرس کا مریض ظاہر کرناشروع کردیا۔

سرکاری طورپر کورونا وائرس کے باعث چھٹیاں لینے اور قرنطینہ ہونے کی اجازت ہی نہ لی۔افسران نے بھی رمضان المبارک میں لگنے والی ڈیوٹیاں دینے سے بھاگنے کا جھوٹ بول کر کوروناوائرس میں مبتلا ہونیکاشوشہ چھوڑ دیا۔
نزلہ، زکام اور کھانسی والے مریض بھی خود کو قرنطینہ کرنے کے بہانے بغیر کسی سرکاری چھٹی کے دفاتر سے غائب ہوگئے۔دفتری امور بُری طرح متاثر ہونے لگے۔ میپکو انتظامیہ کودفتری امور چلانے میں دشواری کا سامنا۔

ذرائع کے مطابق ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ہیڈ کوارٹر اورمختلف شعبوں کے درجنوں افسران اور ملازمین کوروناوائرس کا بہانہ کرکے دفاتر سے بغیر کسی اطلاع کے غائب ہوگئے۔ سرکاری طورپر افسران و ملازمین نے کورونا وائرس کو بہانہ بناکر خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرلیا اور قرنطینہ ہونے اور کووڈ۔19کی تصدیق ہونے کی کوئی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی بیماری مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ چیف انجینئر سید خالد علی چشتی،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایڈمن لیاقت علی میمن، ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود امجد چغتائی، ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز طاہر محمود شیخ جبکہ آپریشن میں سابق سپریٹنڈنگ انجینئر رحیم یار خان سرکل محمدا نیس،ایس ڈی او گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن ملتان ہمائر اکرم، ایس ڈی او واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن رانا عبدالرزاق، ایس ڈی او نیوملتان سب ڈویژن محمد علی طاہر سمیت دیگر شعبوں کے گریڈ ایک تا گریڈ20تک عہدے کے افسران اور ملازمین نے بھی کوروناوائرس مثبت آنے کی رپورٹ پر سرکاری طورپر اپنے متعلقہ شعبوں سے نہ ہی رخصت لی اور نہ ہی قرنطینہ کی اجازت لی۔ زبانی اطلاع اور چھٹیاں کرنے کے باعث متعلقہ شعبوں کے دفتری امور بُری طرح متاثرہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ افسران وملازمین نے بھی رمضان المبارک میں لگنے والی ڈیوٹیاں دینے سے بھاگنے کا جھوٹ بول کر کورونا وائرس میں مبتلا ہونیکا شوشہ چھوڑا اور خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرلیاہے۔ نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر معمولی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے افسران اور ملازمین نے رمضان المبارک میں ملنے والی اضافی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے قرنطینہ ہونے کو ترجیح دی اور سرکاری طورپر متعلقہ شعبوں کے افسران کو مطلع بھی نہیں کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ میپکو کے اعلیٰ افسران کی نااہلی اور مبینہ غفلت کے باعث ڈیوٹیوں سے غیر حاضر افسران و ملازمین کے خلاف تاحال کوئی انضباطی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی ملازم کو غیر حاضری کا نوٹس جاری کیاگیاہے۔

محکمانہ قوانین کے مطابق تین روز سے زائد بغیر کسی درخواست کے چھٹی کرنے والے اہلکار کے خلاف پاکستا ن واپڈا ایمپلائز ڈسپلن اینڈ ایفی شینسی رولز 1978؁ء کے تحت کاروائی شروع ہوجاتی ہے لیکن میپکو افسران کی نااہلی کے باعث کوئی کاروائی شروع نہیں کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button