Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو ان ایکشن، مستقل نادہندگان کے خلاف کاروائی، 93 کروڑ روپے وصول

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے مستقل نادہندگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے83ہزارسے زائدنادہندگان سے93 کروڑ روپے وصول کرلئے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئراکرام الحق کی ہدایت پر آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں سرکل، ڈویژنل اور سب ڈویژنل ٹیموں کا واجب الادا رقوم ادانہ کرنے والے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

جولائی2020ء تامارچ2021ء کے دوران ریجن بھر میں 83ہزار769ڈیڈ ڈیفالٹرز سے93 کروڑ57لاکھ90ہزار روپے وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے گئے۔

میپکو ملتان سرکل میں 20746نادہندگان سے27کروڑ69لاکھ روپے، ڈیرہ غازی خان سرکل میں 8400نادہندگان سے 8کروڑ69 لاکھ روپے، وہاڑی سرکل میں 5381ڈیفالٹرز سے7کروڑ21لاکھ40ہزارروپے، بہاولپور سرکل میں 11044افراد سے 10 کروڑ84لاکھ90ہزارروپے، ساہیوال سرکل میں 7115 نادہندگان سے8کروڑ87لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں 5698ڈیفالٹرز سے 7کروڑ16لاکھ 20 ہزار روپے، مظفرگڑھ سرکل میں 9266نادہندگان سے11کروڑ96 لاکھ50 ہزار روپے، بہاولنگر سرکل میں 3575نادہندگان سے5کروڑ15لاکھ40ہزارروپے اور خانیوال سرکل میں 12544مستقل نادہندگان سے5کروڑ98 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button