Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو سٹاف بورڈ کے کنوینئر پرسلیکشن بورڈ منسوخ کرنے کا الزام

میپکو میں خلاف میرٹ ترقی نہ کرنے پر پورا بورڈ منسوخ کردیاگیا۔

میپکو میں ایل ایس سیکنڈ سے ایل ایس ون میں ترقی کےلئے بورڈ 10فروری کو ہوا ، جس کا تاحال نتائج کا اعلان نہ کیا گیا۔

جس پر سٹاف بورڈ کے کنوینئر چیف انجینئر خالد نذیر نے اعتراضات اٹھادئے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جب فائل ان کے پاس گئی توانہوں نے پوچھا اس میں معاذ فیضان کا نام شامل ہے ، جس پر بتایا گیا کہ ان پر خلاف قانون کام کرنے کے بہت سارے کیس ہیں ، جن کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔

جس پرانہوں نے فائلوں پر دستخظ کرنے سے انکار کردیا اور عملے کو ہدایت کی کہ بورڈ کو مسنوخ کردو ، ایل ایس سکینڈ معاذ کی وجہ سے پہلے بھی دو بار بورڈ منسوخ کیا جاچکا ہے ۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی عملے میں تشویش کی لہردوڑ گئی ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص جس پر کرپشن کے چارچز ہیں اس کے خاطر تمام افراد کو سزا کیوں دی جارہی ہے۔

اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں، میپکو چیف غریب ملازمین کی آواز سنیں اور بورڈ کو منسوخ کرنے کے بچائے حقداروں کو حق دلائیں ۔

اس بارے میں میپکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ترقیاں میرٹ پر ہوتی ہیں، سلیکشن بورڈ کی سفارشات ہی حتمی ہوتی ہیں ۔

نتائج کے مطابق ہی ملازمین کو ترقی دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button