Breaking NewsEducationتازہ ترین
وائس چانسلر کے وژن کے مطابق میرٹ پر فیصلے جاری رہیں گے : ترجمان ویمن یونیورسٹی
ویمن یونیورسٹی کی ترجمان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی تعیناتی کے بعد تمام کام میرٹ پر کئے گئے ہیں، ملازمین کی تعیناتی سے لیکر گھروں کی الاٹمنٹ تک کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
وائس چانسلر ہاؤس کے حوالے سے یہ وضاحت ضروری ہے کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے یہ الاٹمنٹ کی گئی تھی جس کا موجودہ انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، موجودہ آفیسرز کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، جو افسوس ناک ہے اور اس کو مسترد کیا جاتاہے۔
وائس چانسلر کی وژن کے مطابق آئندہ بھی میرٹ بھی فیصلے کئے جائیں گے اور اگر کسی جگہ کسی قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے اس کانوٹس لیا جائے گا۔