Breaking NewsSportsتازہ ترین
میسی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ارجنٹائن اور بارسلونا فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔انسٹاگرام پر میسی کے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ارجنٹائن کے کھلاڑی کو کچھ روز قبل جیتے گئے کوپا امریکا ٹورنامنٹ کی ٹرافی تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر کو اب تک دو کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا اور یہ تصویر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی۔اس تصویر سے قبل سوشل میڈیا پر کھیل کی دنیا میں سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے والی تصویر پرتگال کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی تھی جو انہوں نے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ کی تھی۔


















