Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال پر 23 میٹر اتر گئے

جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز ملتان ریجن میں 23 گیس میٹرز منقطع کئے گئے۔

گزشتہ روز سوئی گیس کی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر کمپریسر کے استعمال پر ملتان شہر میں 15 ، میاں چنوں میں 6 اور ڈیرہ غازی خان میں دو گیس میٹرز کو منقطع کیا۔

اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔

کریک ڈاؤن کا مقصد عوام کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مطلوبہ گیس پریشر مہیا کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button