مائیکرو بائیولوجسٹ سائرہ سعید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ مائیکرو بیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس کی پی ایچ ڈی سکالر سائرہ سعید کے پبلک ڈیفنس کی تقریب منعقد ہوئی، متی تل کیمپس میں ہونے والی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ سائرہ سعید کے مقالے کا عنوان ’’”بائیو میڈی ایشن میں پلاسٹک کے انحطاط پذیر مائکروبس کی تلاش ان کا استعمال ‘‘ تھا۔
انہوں نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس یہ تحقیق پلاسٹک کو تباہ کرنے کے قابل مخصوص مائکروجنزموں کی نشاندہی کرتی ہے، جو پلاسٹک کے عالمی آلودگی کے بحران کا ایک ممکنہ حل پیش کرتی ہے، یہ مطالعہ بائیو میڈیشن میں ان جرثوموں کی تاثیر کو ظاہر کرتا ہے، جو پلاسٹک کے کچرے کے انتظام کے لیے ایک پائیدار نقطہ نظر فراہم کرتا ہے، یہ دریافت ماحول دوست پلاسٹک کے انحطاط کے طریقوں کی ترقی کے لیے نئی راہیں کھولتی ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان تحقیق کی نئی راہیں متعین کررہی ہے، دنیا جہاں ہونے والی ریسرچ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سائرہ سعید کی تحقیق بھی دنیا بھر کے محقیقین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی یہ ریسرچ پلاسٹک کو تباہ کرنے والے جرثوموں کی دریافت پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ تحقیق ایک صاف ستھرا، زیادہ پائیدار مستقبل میں حصہ ڈالے گی۔
بعد ازاں کامیاب مجلسی دفاع کے بعد انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔