ایمرسن یونیورسٹی میں مڈ ٹرم امتحانات 2026 کا باقاعدہ آغاز

یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کی جانب سے امتحانی عمل کو شفاف، منظم اور منصفانہ بنانے کے لیے مؤثر اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز میں نگرانی کا مضبوط نظام قائم کیا گیا ہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اساتذہ اور نگران عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں، جس سے امتحانی ماحول پرسکون اور سازگار دکھائی دے رہا ہے۔
طلبہ کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں، وقت کی پابندی کا خیال رکھیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ امتحانی نظام کی شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔



















