تعلیمی بورڈ ملتان میں میلاد مصطفیٰ ریلی کا انعقاد

تعلیمی بورڈ ملتان میں میلاد مصطفیٰ ریلی کا انعقاد
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں حکومتِ پنجاب، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےاحکامات کی روشنی میں میلاد مصطفی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
ریلی کی قیادت خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان نے کی دیگر میں حامد سعید بھٹی کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسین ملک عبد روف کھوکھر ملک نثار احمد صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے علاوہ بورڈ آفسران بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی ایشن نے شرکت کی۔
ریلی میں موجود ملازمین نے نعرہ تکبر رسالت بلندکیا اس موقع پر خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ کی محافل دلوں کو محبت رسول ﷺ سے منور کر دیتی ہیں۔سرکار دو عالم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔حضور اکرم کی آمد سے کائنات میں جان آ گئی اور ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے حضور سرکار دوعالم دونوں۔
جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ یہ سال ہمارے پاک نبی ﷺ کے 1500 سالہ یوم ولادت کا ہے۔ مصطفی ﷺ کے میلاد پر ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ دین اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کریں گے۔ حامد سعید بھٹی کنٹرولر امتحانات نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ حضور ﷺ کی سیرت کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں۔ ہر سال یکم ربیع النور شریف کا چاند نظر آتے ہی عاشقان رسول ﷺاپنے آقا و مولا کی آمد کی خوشیاں منانے لگ جاتے ہیں اور اس سال بھی خوشیاں منانے کیلئے رات بھر سے عظمت مصطفی ﷺکی آمد مرحبا کی صدائے لگائی جارہی ہیں اور پورے جوش وخروش سے ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ملک نثار احمد صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ہم سب کی زندگیاں اُسوۂ حسنہ ﷺ کے مطابق ڈھل جائیں تو دنیا و آخرت سنور سکتی ہے۔ میلاد مصطفی ﷺ کا مقصد صرف محفلیں سجانا نہیں بلکہ سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا ہے۔ آج کی یہ ریلی اتحاد، محبت اور امن کا پیغام لے کر نکلی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ حضور ﷺ کی سیرت کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں۔اس موقع پر محمد الیاس صدیقی شیخ عمران حسین مہر محمد اکبر رانا تحسین عباس قریشی محمد الیاس نوناری ملک محمد رمضان محمد تیمور اور دیگر بھی موجود تھے




















