Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مائنڈ کیئر اینڈ ویلنَس سینٹر کا افتتاح

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ اپلائیڈ سائیکالوجی نے مائنڈ کیئر اینڈ ویلنَس سینٹر کے افتتاح اور پچیس سالہ سلور جوبلی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال تھے، شعبے کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر ارم بتول اعوان نے کہا کہ نیا مرکز شعبے کے تعلیمی کردار کو عملی کمیونٹی سروس سے جوڑنے کی علامت ہے اور یہاں اخلاقی، خفیہ اور سائنسی بنیادوں پر نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

تقریب میں شعبے کے بانی سربراہ پروفیسر خالد سعید کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جن کے وژن اور قیادت نے بی زیڈ یو میں اپلائیڈ سائیکالوجی کی بنیاد رکھی۔

فیکلٹی ممبران ڈاکٹر مالک مرید حسین، ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ، ڈاکٹر سارہ محمود، ڈاکٹر عبید الرحمٰن اور ڈاکٹر صدیرا لیاقت کی تدریسی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ خدمات کو بھی سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button