Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رحیم یار خان میں منی گرڈ سٹیشن پکڑا گیا، 300 گھروں کو سپلائی جاری تھی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) رحیم یار خان اور ڈی جی خان سرکلوں میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو رحیمیار خان سرکل فرحان شبیر ملک اور ایکسین خانپور ڈویژن ذاکر حسین کی ہدایت پرایس ڈی او میاں والی قریشیاں سب ڈویژن حافظ علی حسن جاویدکی سربراہی میں میٹرانسپکٹر اختر ہاشم، میٹرریڈر اسلم پٹھان، اسسٹنٹ لائن مینوں ساجد علی سولنگی، عرفان احمد اور زین العابدین پر مشتمل ٹیم نے بستی مہر پاوئلی میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑلی۔
چیکنگ کے دوران عاشق حسین پاوئلی نامی بجلی چور نے ڈائریکٹ تاریں لگا کرمنی گرڈاسٹیشن بنا رکھا تھا اور بستی کے مزید 25سے زیادہ گھروں کو سب میٹر ز لگا کر سپلائی دے رکھی تھی۔
چوری کی بجلی کی مد میں فی گھر 2000 سے 3000 روپے لے رہا تھا۔بجلی چور وں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ایس ڈی او کی کال پر پولیس موقع پر بلوائی گئی اور 20 سب میٹرز تاروں سمیت کاٹ کر قبضے میں لے لئے گئے اور سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔
بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرنے پر بھاری جرمانہ عائدکیاجارہاہے اور تھانہ رکن پور میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔
دریں اثناء ڈیرہ غازی خان سرکل کے کچے کے علاقے روجھان میں ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کی مانیٹرنگ میں بجلی چوری کے خلاف ہونے والے گرینڈ آپریشن میں کیاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی سربراہی میں میپکو روجھان سب آفس کی ٹیم نے روجھان شرقی دریائے سندھ کا کچا میں تین آبادیوں میں آپریشن کلین اپ کیاجس میں 19مختلف کیٹگریز کے افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
دریائی بستی بنوں،بستی دولانی،بستی موہانہ میں بجلی کے میٹروں کے بغیر 15گھروں اور2 زرعی ٹیوب ویلوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری پکڑی اور دونوں علاقوں کے ٹرانسفارمرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے گئے ۔
جبکہ موضع مطفارق مزاری جھنڈی میں ایک پٹرول پمپ اور موضع متفارق مزاری میں ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری پکڑلی گئی۔ پولیس کی موجودگی میں دونوں بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کروادیاگیا۔
سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل محمد رفیق کنول کی ہدایت پر بجلی چوروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں، اور مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button