Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کی زیرصدارت اکیڈمک کونسل کا نواں اجلاس سنڈیکیٹ حال ایڈمن بلاک میں منعقد کیا گیا، اکیڈمک کونسل کے تمام معزز ممبران نے شرکت کی۔

ان ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،پروفیسر ڈاکٹر ناظم لابر،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،رجسٹرار عمران محمود،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم سمیت تمام شعبہ جات کے چیئر پرسنز، چیف لائبریرین اوراکیڈمک کونسل کے نامزد ممبران (اکڈیمیا)نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا۔

اس میٹنگ میں فیکلٹی آف وٹرنری سائینسز،سوشل سائنسز،انجینئرنگ،فیکلٹی آف ایگریکلچر میں مختلف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی منظوری دی گئی، اور دیگر انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نصاب پر نظرثانی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button