زرعی یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس ، بڑے فیصلے کر لئے گئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی زیرصدارت اکیڈمک کونسل کا آٹھواں اجلاس سنڈیکیٹ ہال ایڈمن بلاک میں منعقد کیا گیا۔
اکیڈمک کونسل کے تمام معزز ممبران نے شرکت کی، ان ممبران میں سابق وائس چانسلر یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز ، ڈین یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی ،پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش ،محسن شہید گردیزی،میجر محمد طارق خان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ناظم لابر،نومینی سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب محمد بلال ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر لاہور ،مس سونیا ناصر خان ویمن یونیورسٹی ملتان ،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم سمیت تمام تعلیمی شعبہ جات کے چیئرمینز نے شرکت کی ۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،جس کے بعد اجلاس کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوئی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے تمام ممبران کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا۔
اجلاس میں کل مختلف اکیس ایجنڈا آئٹمز پیش کئے گئے جس پر تمام معزز ممبران نے اپنی رائے کا بھرپور اظہار کیا ۔
جس میں دو پی ایچ ڈی پروگرامز (1)ہیومن ٹریشن (2)ایگریکلچر اکنامکس اور دو ایم ایس سی اونرز پروگرامز (1)ہیومن نیوٹریشن (2)ویڈ سائنس سمیت چار انڈرگریجویٹ نئے پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔
اس کے علاوہ مختلف کورسز کی سکیم آف سٹڈی میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی ۔


















