زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اٹھارواں اجلاس
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اٹھارواں اجلاس منعقد ہوا۔
جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ذوالفقار علی تبسم (کنٹرولر امتحانات)ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر سعید اختر،ڈاکٹر عابد علی(چیف ایگزیکٹو پارب)محمد نواز خان،ڈاکٹر جنید علی خان،ڈاکٹر محمد حماد ندیم طاہر،ڈاکٹر ناصر ندیم،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر تنویر الحق،ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر امبرین ناز، ڈاکٹر بنیامین،ڈاکٹر سرفراز ہاشم،سمعیہ امبرین،ڈاکٹر اکرام نے شرکت کی۔
گزشتہ بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے
فیصلوں پر غور کیا گیا، اور تمام ممبران نے اس کی تائید کی۔
مجموعی طور پر اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی مقالہ جات کے موضوعات کو ذیر بحث لایا گیا ، اور ان کی منظوری دی گئی۔
مقالہ جات دیر سے جمع کرانے کی منظوری دی گئی جو کہ معقول وجہ سے جمع کرانا پڑا۔
ہائر ایجوکیشن کی نئی پی ایچ ڈی پالیسی پر غور ہوا، اور فیصلے ہوئے۔
پی ایچ ڈی سکالرز کے مقالہ جات کو پرکھنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں چنا گیا۔
مزید برآں چھوٹے بڑے تعلیمی معاملات کو زیر بحث لایا گیا، اور اس فورم کی افادیت کے بارے میں بات کی گئی ۔